واشنگٹن : ہوٹل میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، چار زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہوٹل میں پارٹی کے دوران ہونے والی  فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ابتدائی طور پر اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون کی موت ہوگئی باقی چار افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ کہ فائرنگ ایک ہوٹل کے کمرے میں پارٹی کے دوران شروع ہوئی۔

محکمہ نے بتایا کہ ماضی میں ہوٹل کے بارے میں کمیونٹی کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں، جس میں انہیں منشیات کی سرگرمیوں سے متعلق شکایات موصول ہوتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد فائرنگ کا واقعہ ہوٹل کے کمرے میں پارٹی کے دوران پیش آیا، پولیس نے شوٹنگ کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے سلسلے میں کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*