نیا بزنس ماڈل، کیا صارفین اب ایپل پراڈکٹس کے مالک نہیں بن سکیں گے؟

مریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون سمیت مستقبل کے اپنے ہارڈویئر پروڈکٹس کے لیے سبسکرپشن ماڈل نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یعنی اگر سبسکرپشن ماڈل کا اطلاق ہوتا ہے تو صارفین ایپل کی مصنوعات کے مالک نہیں ہوں گے لیکن وہ ایپل کی مصنوعات کو استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کریں گے، یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی شخص کرایہ ادا کرتا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق سبسکرپشن سروس مبینہ طور پر اگلے سال تک شروع ہو سکتی ہے اور اسے ایپل کیئر اور ایپل ون کے پلانز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ صارفین کو اپنے ایپل آئی ڈی یا ایپ اسٹور اکاؤنٹ کے ساتھ ہارڈ ویئر کو سبسکرائب کرنے کی اجازت دے گا مگر یہ ادائیگی کسی بھی پروڈکٹ کی قسط نہیں ہو گی بلکہ اسے استعمال کرنے کی ماہانہ فیس ہوگی۔

اس فیس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ کوئی صارف کس ڈیوائس کا انتخاب کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروگرام کے سبسکرائبرز کے پاس یہ اختیار بھی ہو سکتا ہے کہ وہ نئی پروڈکٹ ریلیز ہونے پر اپنے آلات کو تازہ ترین ماڈل کے ساتھ تبدیل کر دی۔

ایپل تاریخی طور پر ہر سال اپنی مصنوعات کے نئے ماڈل جاری کرتا ہے۔

اس حوالے سے بلومبرگ نے جب ایپل سے رابطہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*