اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 2022 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2022 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

 تین سیشنز میں انڈیکس 2 ہزار 620 پوائنٹس بڑھا ہے، سرمایہ کاروں کا تین دن کا منافع 357 ارب روپے ہے۔

100 انڈیکس آج 46 ہزار 407 پوائنٹس پر بند ہوا ہے، بندش سے قبل 100 انڈیکس پانچ سو 64 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 بھاری حجم پر انڈیکس ڈھائی سو پوائنٹس منفی بھی ہوا ہے اور تین سو پوائنٹس مثبت بھی، کاروبار کا اختتام البتہ 262 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

 بازار میں آج 49کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 737 ارب روپے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*