پنشن میں بڑی تبدیلی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نئی پنشن کے نئے قوانین کا نفاذ کردیا، ملازمین پنشن کیلئے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات کے بوجھ میں کمی لانے کا مشن پورا ہوگیا، آئی ایم ایف کے معاشی اہداف کی کڑی شرط پوری کرنے کے لیے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی۔

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ملازمین پنشن کیلئے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرائیں گے۔


وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 12 فیصد کنٹری بیوشن دیا جائے گا۔ یوں مجموعی طور پر 22 فیصد رقم پنشن فنڈ میں جمع ہوگی۔

نیا پنشن سسٹم یکم جولائی 2024 سے بھرتی ملازمین پر لاگو ہوگا تاہم مسلح افواج کے اہلکاروں پر نفاذ یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے۔

حکومت نے نئے پنشن فنڈ کیلئے 10 ارب روپے مختص کر دیےہیں، 25-2024 افواج کے پنشن اخراجات 26-2025 میں 742 ارب تک پہنچ جائیں گے۔

ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن اکاؤنٹ سےرقم نہیں نکال سکیں گے، ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر 25فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت خزانہ پنشن فنڈ کے لیےنان بینکنگ فنانس کمپنی قائم کرےگی، عالمی مالیاتی اداروں خصوصاًورلڈ بینک کےمشورےپرنظام متعارف کرایا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*