
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان عدنان خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے بے شرمی اور غیر قانونی طور پر گلوبل سمڈ فلوٹیلا کو روک کر ان کے جہازوں کو اغوا اور شرکاء کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بلکہ انسانیت کے خلاف ایک جرم اور عالمی برادری کی اجتماعی مرضی پر ایک براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 44 مختلف ممالک کے شہریوں کو ایک ساتھ زبردستی اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کے اس شرمناک فعل کو برداشت یا معمول نہیں بنایا جا سکتا۔ پاکستان سمیت دنیا کو اس غنڈہ گردی کی مذمت کے لیے اٹھنا چاہیے اور انصاف، آزادی سمیت انسانی وقار کے ہر اصول کو پامال کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔
