
غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ جانے والے امدادی جہازوں کے قافلے صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو چاروں جانب سے گھیر لیا،
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 2 جہازوں پر حملے کی اطلاعات ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کے ایک جہاز کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلوٹیلا کی کشتیوں میں سوار لوگوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ریڈکراس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شدت کےباعث ریڈ کراس نے غزہ سٹی میں آپریشن معطل کردیا، ریڈ کراس کے عملے کو غزہ کے جنوبی حصے میں منتقل کردیا گیا۔
غزہ سٹی میں موجود ہزاروں افراد سنگین حالات کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ سٹی میں فلسطینی ریڈ کریسنٹ اور سول ڈیفنس مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
منتظمین نے بھی گلوبل صمود فلوٹیلا سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کردی، جبکہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل کچھ جہازوں سے لائیو نشریات بھی بند ہوچکی ہیں۔
