برطانیہ سے چوری ہونے والی قیمتی رینج روور صدر کراچی میں ٹریک کر لی گئی

کراچی (01 اکتوبر 2025): برطانیہ سے چوری ہونے والی قیمتی رینج روور کی کراچی کے علاقے صدر میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یو کے سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہو کر کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی برآمدگی میں مدد کے لیے یو کے پولیس کی درخواست پر انٹرپول مانچسٹر نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی، گاڑی کو ٹریک کرنے پر لوکیشن کراچی کے علاقے صدر کی آئی ہے۔

چوری شدہ گاڑی کی لوکیشن یو کے پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، انٹرپول نے لکھا ہے کہ پاکستان پولیس گاڑی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کرے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ رینج روور گاڑی میں لگے ٹریکر کا رابطہ لیڈز میں منقطع ہو گیا تھا، جس کی لوکیشن 11 فروری 2025 کو کورنگی روڈ اعظم بستی صدر کی آئی تھی، خط کے مطابق گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے۔

خط موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے گاڑی کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*