
کراچی(یکم اکتوبر 2025): کراچی کے تھانہ گلبرگ ٹاؤن کی حدود گجرنالے کے قریب سے ایک شخص کا سر ملا ہے، انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش ملی تھی جبکہ اب تھانہ گلبرگ ٹاؤن کی حدود سے انسانی سر ملا ہے۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تھانہ گلبرگ ٹاؤن کی حدود سے انسانی سر ملا ہے، چند گھنٹے کے دوران ملنے والا یہ دوسرا انسانی سر ہے، یہ انسانی سر گجرنالہ بنگالی پاڑا کے قریب سے ملا ہے۔
حکام کا کہنا ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا جبکہ صبح پہلوان گوٹھ میں بیگ سے بھی انسانی سر ملا تھا، انسانی سر ملنے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص کا دھڑ بھی ملا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔