کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

کراچی:  محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں مطلع جزوی  طور  پر ابرآلود رہے گا جب کہ شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے اور شہر میں شمال مشرق سے 11 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کی پیشگوئی
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار  کا کہنا ہےکہ  بھارتی گجرات پر ہوا کے واضح کم دباؤ سےکراچی میں آج ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست ہے تاہم جتنی دیرکوئی سسٹم سمندر میں رہے تو اس کی شدت بڑھنے کا امکان رہتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*