کراچی میں بارش کے باعث شدید ٹریفک جام، شہری گھنٹوں پھنس گئے

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا۔ شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ناظم آباد سمیت مختلف اہم شاہراؤں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہری کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیاں خراب ہونے سے ٹریفک کی روانی مزید متاثر ہوئی۔ دفتر اور تعلیمی اداروں سے گھر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*