


کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی صدر اسلحہ مارکیٹ آرمز ڈیپارٹ میں تبدیل دکاندار کوڑیوں کے مول اسلحہ لائیسنس بنوانے لگے فی کس لائیسنس اسی سے لاکھ روپے وصول کرنے لگے پندرہ ہزار کا پستول ساٹھ سے اسی ہزار میں فرخت کیا جاتا ہے اسلحہ ڈیلر کے معتبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ صدر اسلحہ مارکیٹ میں چند دکانداروں نے مارکیٹ کو ہوم آرمز ڈیپارٹ بنایا ہوا ہے شہریوں جرائم پیشہ افراد کو اسی ہزار اور ایک لاکھ روپے کے عیوض آل پاکستان لائیسنس بناکر دیا جارہا ہے اور اس شرط کے ساتھ کے اسلحہ بھی ہم سے خریدو گے جبکہ بیس ہزار کا پستول ساٹھ سے اسی ہزار میں فروخت کیا جاتاہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ چند جرائم پیشہ ایجنٹ آج دکاندار بنکر بیٹھے ہیں جو خود کو حساس اداروں کا افسر ظاہر کرتے ہیں اور اداروں کا نام استعمال کرکے ہوم آرمز ڈیپارٹ کو بھی بلیک میل کرتے ہیں افسران کے تبادلوں کی دھمکیاں بھی لگاکر سرکار فیس دیکر لائیسنس بنالیتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں لائیسنس بنوائے جارہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مافیا کام نہ کرانے والے افسران کو میڈیا کے ذریعے بھی بلیک میل کراتے ہیں اور افسران کی مختلف ٹی وی چینل پرنیوز بھی چل واتے ہیں مذکورہ ایجنٹ مافیا عرصہ دراز سے صدر اسلحہ مارکیٹ پر قابض ہے اور آواز اٹھانے والے شریف دکانداروں کو سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے چند راشی افسران سے ڈرواتے ہیں مذکورہ ایجنٹ کرائم ریکارڈ رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کا سی آر او بھی بھاری نذرانہ وصول کرکے کلئیر کرا دیتے ہیں اور مبینہ طور پر اسپیشل برانچ کے متعلقہ افسر کو بھی بھاری نذرانہ ادا کرتے ہیں ایجنٹ مافیا کی دکانوں میں درجنوں لائیسنس تیار رکھے ہوتے ہیں مذکورہ ایجنٹ متعدد بار پولیس ایس آئی یو سی ٹی ڈی کے ہاتوں گرفتار ہو چکے ہیں اور بھاری نذرانہ دیکر رہائی پا لیتے ہیں اداروں کو چاہئیے کہ ان مافیاز کے خلاف تحقیقات کریں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے.