عمران خان کے مزار قائد پر جلسے کی تاریخ اچانک تبدیل

وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد سابق وزیرا عظم عمران خان نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

عمران خان نے کل پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہوا ہے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی جلسے کی تاریخ اچانک تبدیل کردی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران  خان اب 17 کے بجائے 16 اپریل کو کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کارکنان کو مزار قائد  پر جلسے سے متعلق آگاہ کیا تھا جس میں انہوں نے جلسے کی تاریخ 17 اپریل بتائی تھی۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لیے کھڑا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*