

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی الائیڈ ہیلتھ سائنس میں ریبیز وائرس سے متعلق آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں طلبہ، اساتذہ اور ماہرین صحت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مہمان مقرر ڈاکٹر محمد عثمان نے ریبیز وائرس کے پھیلاؤ، اس کی وجوہات اور بچاؤ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس زیادہ تر آوارہ کتوں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اور بروقت ویکسینیشن نہایت ضروری ہے۔
ڈاکٹر عثمان نے مزید انکشاف کیا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے پاکستان کو ریبیز وائرس کے حوالے سے اینڈیمک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان کے مطابق آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سب گزیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ اس خطرے کی بڑی وجوہات ہیں۔
