ہتک عزت کیس: ایف آئی اے نے ثناء جاوید کی شکایتی درخواست ختم کردی

اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سائبر کرائم ونگ میں ہتک عزت کی جمع کرائی گئی شکایت ثبوت نہ ملنے کے باعث بند کردی گئی۔

گزشتہ ماہ ثناء جاوید نے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں ان کا مؤقف تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک پلاننگ کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق شوبز سے منسلک شخصیات کی منصوبہ بندی کے تحت ان کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں۔

س حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم اب عمران ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اداکارہ کے خلاف مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران ریاض نے کہا کہ  ایف آئی اے کی قانونی ٹیم نے فراہم کردہ شواہد کا اچھی طرح سے جائزہ لیا جس کے نتیجے میں موصول ہونے والا مواد شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب اداکارہ کی اس درخواست کو ختم  کردیا گیا ہے۔

عمران ریاض کا کہنا تھاکہ تکنیکی ٹیم کو بھی ثناء جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر منصوبہ بندی مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے کئی میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ کا ان کے ساتھ سیٹ پر رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے جب کہ اداکارہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتی ہیں۔

ثناء جاوید نے اپنے خلاف الزامات کو   سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم قرار دیا تھا اور سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*