سکھر: بااثر وڈیرے کے تشدد کا شکار اونٹنی علاج کیلئے کراچی منتقل

سکھر: فصل کے نقصان پر بدترین تشدد کا شکار اونٹنی کو علاج کیلئے کراچی روانہ کردیا گیا۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اونٹنی کو فوری کراچی روانہ کیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں کھیت میں گھس کر پانی پینے  پر بااثر   وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

اونٹنی کے  مالک کے مطا بق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے جس کے بعد  زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نےانکار کردیا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے  واقعے کا نوٹس لینے کے بعد  پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*