
سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطا بق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے۔ زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نےانکار کردیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نےکہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔
ادھر پولیس نے اونٹنی مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔