
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے امور سے آگاہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے بعد ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین شریفین سے متعلق اپ ڈیٹس فراہم کرنے والے آفیشل پیج کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی دلکش تصاویر جاری کی گئیں۔ اس پوسٹ کا کیپشن ’’كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ‘‘ (گویا وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں) صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
