
کراچی: قیوم آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان قلم بند کروادیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر احمد کو شناخت کیا۔
عدالت میں بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروایا اور کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہےکہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔
بچوں سے زیادتی کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، ملزم 2016 سے بچوں، بچیوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بناتا تھا، ملزم کے خلاف تھانا ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔