پاکستان، سعودی عرب کے مابین معاہدہ — پاکستان کو مکہ و مدینہ کی حفاظت کی شراکت

کراچی (رپورٹ: عرفان فاروقی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت میں حصہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جسے فریقین نے تاریخی اور باعثِ فخر قرار دیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کو امتِ مسلمہ کے لیے خوشی اور اعزاز کا لمحہ قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو قوم اپنے گھر اور اپنے نبی ﷺ کے شہر کی حفاظت کے لیے منتخب کرتی ہے، وہ قوم نصیب مند ہوتی ہے، اور آج پاکستان کا نام دنیا کی مقدس سرزمین کی حفاظت میں شامل ہو گیا ہے۔


زرائع کے مطابق یہ  سعادت ہر پاکستانی کے دل میں شکر و فخر جگاتی ہے اور اس امر کی یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستان ایک مسلم امہ کے محافظ کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ فریقین نے اس ذمہ داری کے تقاضوں کو دیانت، قربانی اور اخلاص کے ساتھ پورا کرنے پر زور دیا۔


مقامی ردِعمل میں شہریوں نے اس اقدام کو وطنِ عزیز کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*