
پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے پہلی مرتبہ ایک عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ مقابلہ نومبر میں ہوگا، جس میں 57 برادر اسلامی ممالک کے نوجوان قاری حصہ لیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور نے اس بڑے ایونٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ اس کی اختتامی تقریب میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے، جس میں سیکریٹری جنرل او آئی سی اور امام کعبہ کی آمد بھی متوقع ہے۔