
کراچی میں جام صادق پل پر ایک ٹرک نے پہلے اسکول وین کو ٹکر ماری، جس کے بعد وہ ایک کار سے بھی جا ٹکرایا۔ اس حادثے میں اسکول وین میں سوار ایک بچی زخمی ہوئی، جبکہ ٹکر لگنے سے کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں میں اسکول کے بچے موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کار میں سوار بچے اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم ٹرک کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
