
کراچی میں بارش کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے اب بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس بندش کی وجہ سے شہر کے کئی اہم مقامات پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے، جن میں قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکسپریس وے اور بروکس چورنگی شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، کورنگی کراسنگ اور ای بی ایم کازوے کے بند ہونے سے سارا ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اور جام صادق پل پر منتقل ہو گیا، جس سے ٹریفک کی صورتحال خراب ہو گئی۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
