کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

تینوں خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا، واقعے میں ایک مرد اور ایک بچی زخمی بھی ہے: پولیس۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں گھر سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھٹائی آباد میں گھر سے ملنے والی تینوں خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا، واقعے میں ایک مرد اور ایک بچی زخمی بھی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا بتانا ہے کہ واقعے میں زخمی لڑکی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص اجے خواتین کا ماموں ہے، شبہ ہے ماموں نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی جھگڑا لگتا ہے، تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*