
عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پیش ہوئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ کو مؤخر کر دیا۔
دورانِ سماعت، دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں دوسرے ملزم یاسر شامی کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، لہٰذا دانیہ شاہ پر بھی یہ کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ شاہ نے نہ تو ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی انہیں آگے بھیجا۔
چونکہ ایف آئی اے کا پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، اس لیے عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف یہ مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا۔