کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل گیا، آج تیز بارش کا امکان نہیں

آ ج کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات—فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں بارش برسانے  والا سسٹم شہر  سے  باہر  نکل چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتایا ہےکہ  آج شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں تاہم ہلکی بارش اور  بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کا اثر جام شورو، ٹھٹھہ اور  سجاول میں بھی رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چند گھنٹوں میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ،آواران اور  مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا ہے، عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ  خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر  اختیار کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*