کراچی: اوگرا ڈائریکٹر کو ان کے ساتھی انجینئر کے ہمراہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

واقعہ کا مقدمہ ڈائریکٹر اوگرا غلام محمد شاہین کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: کلفٹن باتھ آئی لینڈ میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ڈائریکٹر کو ان کے ساتھی انجینیئر کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

واقعہ کا مقدمہ ڈائریکٹر اوگرا غلام محمد شاہین کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق اوگرا ڈائریکٹر نے بتایا کہ میں اپنے انجینئر عون عباس کے ساتھ اوگرا آفس باتھ آئی لینڈ پیدل جارہا تھا، چورنگی پر پہنچے تو پیچھے سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان آئے۔

ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ملزمان نے میرا قیمتی موبائل فون اور عون عباس سے بھی موبائل فون چھین لیا، ملزمان نے میرے ہاتھ سے گھڑی بھی اتروالی، لوٹ مارکرنے والے ڈاکوئوں کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*