کراچی میں آج بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع، شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی میں مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بارش کا یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا اور دوپہر میں اس کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، انجم نذیر ضیغم، نے بتایا کہ مون سون کے اس سسٹم کا مرکز حیدرآباد سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے۔ حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کے چار سے چھ اسپیل متوقع ہیں، جس سے شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*