
جدہ سے لاہور آنے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پائلٹ نے دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی محسوس کی جس کے بعد انہوں نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے فوری لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ خوش قسمتی سے طیارہ 200 سے زائد مسافروں کے ساتھ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتر گیا۔
Jبعد میں معائنے سے پتا چلا کہ طیارے سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ اب ایئرلائن کے انجینئرز طیارے کی مرمت میں مصروف ہیں۔
