تین ملکی سیریز فائنل: نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو75 رنز سے شکست دیدی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو75 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ  پر 141 رنز اسکورکیے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 27، محمد نواز  نے 25  اور سلمان آغا نے 24 رنز  بنائے۔

افغانستان کے راشد خان نے 3، نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*