ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہو گیا

کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے پر پہنچ گئی۔


دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 12 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 3552 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*