شہروں کو بچانے کے لیے ڈیمز ضروری ،کراچی کو ڈیم دو، محمد علی شیروانی

کراچی روشنیوں کا شہر  موئن جو دڑو میں تبدیل ہو چکا ، جنرل سیکرٹری ضلع وسطی پی ٹی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے جنرل سیکرٹری محمد علی شیروانی نے اپنے ایک اعلامیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال ہونے کو آگئے ہیں مگر بد قسمتی سے آج بھی پاکستان کی عوام روٹی کپڑا اور مکان اور بنیادی سہولیات سے محروم نظر آرہی ہے بالخصوص کراچی جو ایک زمانے میں روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا دنیا کے لوگ کراچی کی روشنیوں کو دیکھنے آیا کرتے تھے آج بے ایمان حکمرانوں کی وجہ سے  موئنجودڑو کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ اج کراچی کے مختلف علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں  گاری بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کراچی میں چھوٹے چھوٹے صنعت کاروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جس سے غربت بے روزگاری لاقانونیت مہنگائی اور  نفسا نفسی کی فضا قائم ہو گئی ہے اور ان سب کی ذمہ دار  زرداری مافیا  اور موجودہ حکومت ہے۔ جنہوں نے صرف اپنے اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اور پاکستان کو ایک ڈھانچے کی شکل میں تبدیل کر دیا ہے۔


جنرل سیکرٹری ضلع وسطی محمد علی شیروانی نے  کہا کہ ہم 2025 میں داخل ہو گئے ہیں مگر بد نصیبی سے اس وقت بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت  ناکام ہو گئ ہے ۔ ہم حکومت وقت  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد  کراچی والوں کے لیے  ڈیم بنانے کا منصوبہ عمل میں لایا جائے۔ تاکہ کراچی والوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے اور ساتھ ہی ساتھ ڈیم بننے کے بعد بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا جس سے بجلی بھی سستی ہوگی چھوٹی بڑی صنعتوں میں بھی بجلی سستی ہونے کی بنا پر مہنگائی میں بھی کنٹرول کیا جا سکے گا اور ایک عام ادمی اپنی زندگی بہت اچھے انداز میں جی سکے گا۔


آخر میں  محمد علی شیروانی نے کہا کہ میں کراچی کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی میری اس آواز کو  ہر فورم پر اجاگر کریں *کراچی کو ڈیم دو*  اور کراچی کا حق کراچی کو دینے میں کراچی والو اپنا کردار ادا کرو۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*