ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوبر ڈکی بھائی پر اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے کا الزام ہے

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی۔


رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی نے سیشن کورٹ لاہور میں اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کی وساطت سے اپیل دائر کی۔ سیشن کورٹ نے ڈکی بھائی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

یوٹیوبر کی جانب سے اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا عدالت جسمانی ریمانڈ کلعدم قرار دے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے کا الزام ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*