
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ہو گئی۔ متوفی بچی کے والدین نے تھانہ دھمیال گرجا چوکی پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ اس حوالے سے بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کا 26 اگست کو انتقال ہوا، تیسرے دن دعا کے لیے آئے تو کفن باہر پڑا تھا۔ دوسری جانب دھمیال پولیس نے قبر پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بظاہر قبر کی بے حرمتی کے شواہد نہیں ملے، معزز عدالت کی اجازت سے قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔