وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا جس دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی/ فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کوپنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیرآب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پربریف کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نےسیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلابی صورتحال پر نارووال میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*