کراچی کھنڈرات میں تبدیل، سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی مکمل ناکامی بے نقاب

پریس ریلیز

کراچی پاکستان کا معاشی حب اور روشنیوں کا شہر ہونے کے باوجود آج ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، تباہ حال انفراسٹرکچر اور ناقص بلدیاتی نظام کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر بھر میں سڑکوں کا تباہ ہونا، نالیوں کا ابلنا، اور عوام کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی مکمل ناکامی اور ناہلی کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور ممبر عمران ٹائیگرز کراچی رامش عظیم نے اس صورتحال پر سخت ترین ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن بدلے میں انہیں سہولیات دینے کے بجائے مزید پریشانیوں اور اذیت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ عوام روزانہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی میں ڈوبے علاقوں اور بدترین ٹریفک مسائل میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندے اور سندھ حکومت صرف بیانات اور دعوؤں تک محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر یہ عہدے دار اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ عوام کو تکالیف میں مبتلا کر کے منصب پر براجمان رہنا بدترین ظلم اور ناانصافی ہے۔

رامش عظیم نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام اب مزید اس بدحالی کو برداشت نہیں کریں گے۔ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ شہر کے اندر ترقیاتی منصوبوں پر سنجیدگی کے ساتھ کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما نے کہا کہ اگر فوری طور پر عوامی مسائل حل نہ کیے گئے تو یہ خاموشی اب احتجاج میں بدلے گی اور عوام اپنی آواز بلند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*