عدالت نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں سعیدغنی کے بھائی فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا ہے۔ مدعی مقدمہ اہلکارروں کی نگرانی میں کام کررہے تھے۔ عدالت نے اسفتسار کیا کہ جنہیں مارا ہے وہ کس ادارے کے اہلکار و ملازم تھے جس پر پراسیکیوٹر نے جج کو کوئی جواب نہیں دیا اور تفیش کیلئے 14 دن کا ریمانڈ طلب کیا۔ ملزم فرحان غنی نے عدالت کو بتایا کہ ان پر جھوٹا الزام ہے انہوں نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ وہ ٹاؤن چیئرمین ہیں اور غیرقانونی کام روکنا انکا فرض ہے۔ فرحان غنی نے بتایا کہ وہ اس مقام سے گزررہے تھے روڈ کھدائی ہوتے دیکھی تو اجازت سے متعلق پوچھا لیکن انہوں نے کوئی اجازت نامہ پیش نہیں کیا۔ عدالت فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ کے ہمراہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*