پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری حجم رواں سال کم ترین رہا، 100 انڈیکس مثبت، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے بڑھی ہے۔ سیاسی حالات نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو کنفیوژ کردیا ہے۔

آج پی ایس ایکس 100 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 111 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 10 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال مارکیٹ کا کم ترین لین دین ہے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت سوا 4 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 420 ارب روپے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*