
کراچی کا موسم خوشگوار، 27 اگست سے مون سون کے نئے اسپیل کا امکان
کراچی میں آج صبح سے ہی موسم خوشگوار اور ابر آلود ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 27 اگست سے شہر میں مون سون کے ایک اور اسپیل کے تحت بارشیں ہو سکتی ہیں۔