
کراچی کے علاقے کورنگی میں ملیر ندی کے مقام پر بند کی تعمیر کے دوران زمین سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور دستی بم پرانے ہیں۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق بارش کے دوران بند مضبوط بنانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ملیر ندی کے قریب دفن اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ دستی بم اور اسلحہ کی جانج کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔