کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، اگلے اسپیل کی بھی پیشگوئی

فی الوقت، شہر میں موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، ترجمان محکمہ موسمیات

کراچی:
شہر قائد میں بارشوں کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ کمزور پڑ گیا تاہم آج صرف ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں 200 سے زائد ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلادھار بارش کے سبب کراچی میں منگل کو اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے مالی و جانی نقصان بھی ہوا جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق کراچی میں حالیہ مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا ہے تاہم بارش کا اگلا اسپیل 27 اگست سے متوقع ہے۔ فی الوقت، شہر میں موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی 21 اگست کو جاری کی گئی ایڈوائزری ملک کے بالائی علاقوں کے لیے ہے، جن میں بشمول کشمیر، پنجاب، خیبر پختون خوا، بلوچستان اور شمال مشرقی سندھ شامل ہے۔

تازہ ایڈوائزری میں کراچی کا ذکر تیکنیکی طور پر (کراچی میں سسٹم کی تاخیر سے آمد) کے پیش نظر نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*