اوتھل: خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

حادثہ کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا

کوئٹہ:
بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے پانچ لاشیں بیلہ جبکہ چار لاشیں اوتھل کے اسپتال منتقل کی گئیں۔ زخمیوں کو بھی قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ لگتا ہے تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*