
کراچی میں ہونے والی حالیہ بارش کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤنز اورکیبل فالٹس سے شہر میں پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کی بندش سے دھابیجی، پپری اور حب جیسے بڑے پمپنگ اسٹیشنز سمیت شہر کے مختلف ڈسٹری بیوشن پمپنگ اسٹیشنز بھی بری طرح متاثر ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ متعدد پمپنگ اسٹیشنز پرکیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی معطل ہونے سے پمپنگ اسٹیشنز کے فیڈرز پربجلی سپلائی بار بارمتاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کی مسلسل بندش سےکراچی کو تقریباً 200 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث شہر بھر میں پانی کی ترسیل میں بھی خلل پیدا ہوگیا ہے۔
