کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، 34 افراد زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں موجود پٹاخوں کےگودام میں دھماکے کے بعد  آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق  پٹاخوں کےگودام میں دھماکےکے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، گودام میں لگی آگ بھجانے میں 10 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

پالیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 34 افراد زخمی ہوئے، جناح اسپتال میں 20 اور سول اسپتال میں 14 زخمی لائے گئے، جناح اسپتال میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق گودام کے مالکان دونوں بھائی ہیں جو دھماکے میں زخمی ہوئے، ایک بھائی کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، دونوں بھائیوں کو شامل تفتیشن کیا جائےگا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گرد و نواح کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار  نے پولیس سے گودام میں دھماکے کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ گودام میں دھماکے کی تفتیش سے آگاہ رکھا جائے، چیک کیا جائےکہ گودام مالکان کے پاس آتشبازی کا سامان رکھنے کا لائسنس ہے یا نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں ایسے گوداموں کی اجازت نہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*