ڈکی بھائی پر پاکستان میں گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کرنے کا انکشاف، میڈیا رپورٹس

لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے کیس میں تفتیش کے دوران سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ان پر منی لانڈرنگ، آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر اور عوام کو غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے اور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان کے موبائل فون سے مشکوک واٹس ایپ نمبرز، ڈیٹا اور بائنومو پروموشن سمیت غیر قانونی ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ڈکی بھائی پاکستان میں ایک گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کر رہے تھے اور انہوں نے کروڑوں روپے لے کر 12 مختلف جوئے کی ایپس کی تشہیر بھی کی۔ ایف آئی اے کے مطابق متعدد بار تفتیش میں شامل نہ ہونے پر ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ عدالت میں پیشی کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*