اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.2 ریکارڈ

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ صوابی، مرادن، ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف ہر ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*