مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

صحافی پر حملے کے کیس میں عدالت نے ملزم کو نقول فراہم کردیں، 23 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کیخلاف صحافی پر حملے کے مقدمے میں ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عداکت کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کیخلاف صحافی پر حملے کے  مقدمے  کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کی والدہ بھی عدالت میں سماعت کے دوران موجود رہیں۔

عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کیں اور ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے 23 اگست کیلیے سماعت مقرر کردی۔

پولیس کے مطابق 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا۔ ملزم ارمغان نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کی۔

ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔  دوران تفتیش ملزم ارمغان اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔ ملزم ارمغان نے اعتراف کیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو شناخت بھی کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*