پاکستان کے تاریخی دورے کے اختتام پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے درمیان شرٹس، کیپس اور اپنے بلوں کا تبادلہ ہوا۔
گزشتہ روز آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جس میں آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
میچ کے اختتام پر آسٹریلوی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو دیکھی گئی اور کچھ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے اپنی شرٹس اور کیپس بھی تبدیل کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے آسٹریلوی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔