جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ واقعے میں ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی۔ لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے دوسرے بیٹے اعتصام نے کی اور فرار ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*