ویڈیو: منشیات کی لت چھڑانے کیلئے ماں نے بیٹے کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں

ھارتی ریاست تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے بیٹے کی منشیات کی لت چھڑوانے کے لیے خوفناک طریقہ اپنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست  تلنگانہ کے ضلع سوریاپت میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بیٹے کی منشیات کی عادت چھڑانے اور اسے سبق سکھانے کے لیے اسے کھمبے سے باندھ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کو ایک اور خاتون نے پکڑا جب کہ اس کی ماں نے آنکھوں میں سرخ مرچوں کا پاؤڈر مل دیا۔

آنکھوں میں شدید جلن کے باعث لڑکا چیخنے لگا جس کے بعد اس کی ماں نے اس سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ کے بعد سے کسی قسم کی منشیات کا استعمال نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے مطابق انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی اس وقت ٹھانی جب بیٹا کسی صورت منشیات کی لت سے باز نہیں آرہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کے ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے ، کسی نے خاتون کے اس اقدام کا غلط قرار دیا تو کوئی ماں کو سراہتا رہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*