
بحریہ ٹاؤن نے اپنی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اپیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 اگست کو ہونے والی نیلامی روکی جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نیب کو 7 اگست کو جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دی تھی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا تھا۔
